26 جون 2014 - 11:23
فوجی مداخلت کا جواز واپس، امریکہ کا خیر مقدم

یوکرین میں فوجی مداخلت سے متعلق جواز کی قرارداد واپس لینے کے لئے روسی صدر کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواست کو رشین فیڈریشن کونسل کی جانب سے منظور کئے جانے کا، امریکہ نے خیر مقدم کیا ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی سکریٹری میری ہارف نے ایک پریس کانفرنس میں یوکرین میں روس کی فوجی مداخلت کے جواز کی منسوخی کو ایک مثبت اقدام سے تعبیر کیا ہے۔امریکہ کے دفتر خارجہ کے ترجمان کی سکریٹری نے کہا ہے کہ روس نے اگرچہ یوکرین میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے کچھ اقدامات کئے ہیں تاہم اس سلسلے میں مزید اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے روس سے اپیل کی کہ وہ یوکرین سے ملنے والی سرحدوں کا تحفظ کرے اور اپنے حامیوں سے ہتھیار رکھوائے اور یورپ کی امن و تعاون کونسل کے اغوا کئے جانے والے مبصرین کو رہا کرائے۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز رشین فیڈریشن کونسل نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی درخواست پر یوکرین میں فوجی مداخلت کا جواز، جسے مارچ کے مہینے میں منظوری دی گئی تھی، منسوخ کردیا۔